186

اسلام آبا د سے قطر منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام 

 اسلام آباد۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قطر منشیات سمگلنگ کرنے  کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ قبائلی ضلع کرم  کے رہائشی رحیم گل سے ایک  کلو 780گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزم مٹھائی کے دو ڈبوں میں چرس ڈال کر  قطر لے جا رہا تھا۔ ملزم کی جانب سے بتایا گیا کہ مٹھائی کے ڈبوں میں گلاب جامن ہیں تاہم چیک کرنے پر ڈبوں سے چرس برآمد ہوئی۔ انسداد منشیات فورس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔