256

پہاڑی پورہ میں بجلی بل تنازعہ پر بھائیوں کا خون سفید

پشاور۔تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے کمبوہ میں بجلی کے بل کے تنازعہ پر 2بھائیوں نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

 پولیس کے مطابق مسماۃ افشاں نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ روز وہ گھرمیں موجود تھی کہ اس دوران شوہر نسیم حسین کی اپنے بھائیوں عادل اور عنایت کے ساتھ بجلی کے بل پر تکرار ہوئی جس پر وہ دونوں مشتعل ہوگئے اور فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرا رہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔