97

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

برسٹل: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج برسٹل میں کھیلا جائے گا جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم انگلینڈ نے 12رنز سے پاکستان کو شکست دی۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں شعیب ملک، محمد حسنین اور جنید خان کی شمولیت کا امکان ہے جب کہ فہیم اشرف کو ڈراپ نہ کیا گیا تو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر چکن پاکس کے باعث تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے، چکن پاکس کی تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم 5 روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔