458

3ٹی ایم ایز کو 14کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری

پشاور۔صوبائی حکومت نے صوبے کے تین ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کو تیسری اور چوتھی سہ ماہی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چودہ کروڑ اکتالیس لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

 اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کو33.391ملین مردان کی ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کو5.873ملین روپے جبکہ ضلع ایبٹ آباد کی ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کو104.849ملین روپے جاری کئے گئے ہیں یہ فنڈز ان اضلاع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔