238

خاتون کو جعلی اکاؤنٹ پر بلیک میل کرنیوالا شخص گرفتار

پشاور۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خاتون کا جعلی اکاونٹ بنا کر اسے بلیک میل کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیاحکام کے مطابق نایاب اقبال سکنہ صوابی چھوٹا لاہور نے ایف آئی اے کو رپورٹ کی تھی کہ معمار الحق نامی شخص نے اس کا فیس بک جعلی اکاونٹ بنا رکھا ہے جس کے ذریعے وہ اسے بلیک میل اور بدنام کررہا ہے ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تو اسے صوابی سے گرفتار کرلیا۔