237

پشاور صدر میں چور سرگرم ٗ متعدد دکانوں کا صفایا 

پشاور۔ پشاور کے مصروف ترین بازار پشاورصدرمیں چوروں نے متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور پرائز بانڈ ز چوری کر لئے۔ پشاور صدرمیں واقع مدینہ فوٹو سٹیٹ کے مالک عبدالرحیم ولد محمد عظیم سکنہ کالا باڑی نے تھانہ غربی پولیس کو بتایاکہ اس کی دکان میں مومین خان اور نثار خان بانڈز کاکاروبار کرتے ہیں۔

 گزشتہ شام وہ دکان بند کر گھر چلے گئے دو گھنٹے بعد مومین خان نے انہیں اطلاع دی کہ دکان کھلی ہے جب وہ آئے تو معلوم ہوا کہ نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کی نقدی اور بانڈز لے کرفرار ہو گئے تھے۔

مدعی کے مطابق چور اس کی دراز سے ساڑھے چارلاکھ روپے کے بانڈز ٗمومین خان اور نثار کی دکان سے ایک لاکھ 80ہزار روپے۔چور حامد کمپوزنگ سنٹرکے تالے توڑ کر 53ہزار روپے ٗنیاز بانڈز سے چار لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوچکے تھے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔