162

نندی پور ریفرنس،بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر

 اسلام آباد۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں بریت کے لیے ڈاکٹر بابر اعوان کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر کرتے ہوئے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر 31مئی کو دلائل طلب کر لیے۔ 

بدھ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نندی پور ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں کی سماعت کی تاہم ایک بار پھر مقررہ وقت تک درخواستوں پر بحث مکمل نہ ہوسکی۔ عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر 31 مئی کو دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جج ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر شریک ملزمان کی درخواستوں پر دلائل سنیں گے اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے کی تاریخ دیں گے، ممکنہ طور پر فیصلے کے لئے عید کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیں گے۔