360

کھلونا نما اسلحہ اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاورکھلونا نما اسلحہ اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے ڈیلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کا تعلق نوشہرہ اور صوابی سے ہے جو کھلونا نما اسلحہ اور آتش بازی سامان سمگل کررہے تھے۔

 ڈی ایس پی سبرب عتیق شاہ کو اطلاع ملی تھی کہ موٹر کار کے ذریعے بھاری تعداد میں کھلو نا نما اسلحہ اور آتش بازی کا سامان سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس کانوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او ھانہ ماڑی عبداللہ جلال پر مشتمل خصوصی ٹیم نے  پی اے ایف ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر 2678 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 40 ہزار مختلف قسم کے پٹاخے اور60 عدد کھلونا نما پستول برآمد کرکے دو ملزمان اصغر علی ولد محمد علی سکنہ نوشہرہ اور سلمان ولد منظور اکبر سکنہ صوابی کو گرفتار کرلیا۔