493

چارسدہ تین بھائی قتل میں ملوث با اثر افراد کی گرفتاری کیلئے  دائرہ وسیع کردیا ہے

پشاور۔چارسد ہ میں تین بھائیوں کے قتل میں ملوث با اثر افراد کی گرفتاری کیلئے پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان تک دائرہ وسیع کردیا ہے جبکہ گرفتاری کیلئے گرینڈ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے چارسدہ کے علاقہ عمر زئی علی جان کلے میں تین بھائیوں کے قتل میں ملوث با اثر افراد کی گرفتاری کیلئے اسلام آبا د، کراچی، لاہور تک دائرہ وسیع کر لیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ حساس اداروں کی خدمات بھی صوبائی حکومت کی جانب سے سخت نوٹس لینے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سخت نوٹس لینے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے کو شش مزید وسیع کردی ہے  اور اب تک اس واقعہ میں ہونے و الے پیش رفت کے بارے میں بھی رپورٹس صوبائی حکومت کو ارسال کر دی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن سے بھی اس ضمن میں رابطہ کیا جا چکا ہے۔