526

پشاور اورکوئٹہ میں ایکسپو سینٹرز کی تعمیرکیلئے 40 کروڑمختص

اسلام آباد۔سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال 2019-20ء  کے دوران پشاور اورکوئٹہ میں ایکسپو سینٹرز کی تعمیرکیلئے 40 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ5 ارب روپے ہے جبکہ 30 جون 2019ء تک منصوبوں کیلئے ایک ارب4کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ فنانس ڈویژن کے زیر انتظام مکمل کئے جانے والے ان منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال کے دوران 40 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔