382

خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر الیکشن ملتوی

پشاور: الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات 18  دن کے لئے ملتوی کردئیے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 نشستوں پر الیکشن ملتوی کردیے، قبائلی اضلاع میں ہونے والے یہ انتخابات 18 دنوں کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کے 16 حلقوں میں انتخابات پہلے 2 جولائی کو شیڈول تھے جو اب 20 جولائی کو ہوں گے۔ واضح رہے خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن سے انتخابات 20 روز تک ملتوی کرنے کے لئے درخواست کی تھی اور انتخابات ملتوی کرنے کی 6 وجوہات بیان کی گئی تھیں۔