210

عاصمہ جہانگیر کا سفر آخرت، قذافی اسٹیڈیم میں نمازجنازہ

لاہور: معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

معروف قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ فاروق حیدر مودودی نے پڑھائی۔ عاصمہ جہانگر کو بیدیاں روڈ پرواقع ان کے فارم ہاؤس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیےمعروف سیاسی، سماجی رہنماؤں، وکلا برادری سمیت خواتین  کی بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ نماز جنازہ پڑھانے کے لیے گراؤنڈ کی سیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔

عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انسانی حقوق کی علمبردار کے طور پر جانی جانے والی عاصمہ جہانگیر کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خاص شہرت حاصل تھی اور انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کرنے کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھا تھا اور ان کی تدفین کے دوران قومی پرچم سرنگوں کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔