484

نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

پشاور۔ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی ہدایت پر ڈائریکٹرجنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اصلاح الدین کی نگرانی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کامران امجد اور ڈائریکٹر ٹرمینل ریاض اعوان اور  سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ڈیمالش سٹاف نے نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ پشاورمیں دوسرے فلور کو غیر قانونی قبضہ واگزار کرکے بنائے گئے سیڑھیاں مسمار کردی ہیں۔

 تکہ کڑاھی کے مالک نے گراؤنڈ فلور اور فسٹ فلور کرایہ پر لیا تھا جبکہ سکینڈ فلور کو سیڑھیاں بنا کر غیر قانونی کاروبار شروع کیاتھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ضلع ناظم محمد عاصم خان نے ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو قبضہ واگزار کرنے کے لئے فوری طور پر آپریشن کرنے کی ہدایت کردی جس پر بدھ کے روز ڈیمالش سٹاف نے ایکشن لے کر سیڑھیاں مسمار کرکے نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کے سکینڈ فلور پر غیر قانونی کاروبار بند کردی ہے۔

 ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے کہاکہ ضلعی حکومت نے نمکمنڈی فوڈسٹریٹ اورفوڈ کورٹ تعمیر کردی ہے جبکہ نمکمنڈی میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے پارکنگ سکائی لائن پلازہ تعمیر کیا جارہاہے تاکہ تکہ کڑاھی کے لئے مشہور نمکمنڈی کی تاریخی حیثیت بحال کیا جاسکیں۔