65

حکومت  کاروباری افراد کوسہولت دے گی‘ فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی، وزیراعظم کاروباری افراد کو سہولت دینا چاہتے ہیں، کاروباری افراد کوغیرضروری چکروں سے نجات کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ انیشی ایٹو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔صدیوں پرانے ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی لانے کا مقصد کاروباری طبقے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔