106

سی این جی 14روپے فی کلو مہنگی ہونے کا امکان

کراچی۔گیس کے بلوں میں اضافہ سے سی این جی میں 14روپے فی کلو مہنگی ہونے کا امکان،73یونٹ  استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں 151فیصد  اضافہ ہو گا  اور73 یونٹس  کا  بل409سے بڑھ کر1140روپے ہو جائے گا۔

151یونٹس استعمال کرنے  والے صارفین کے بل میں 106فیصد اضافہ ہو گا۔151 یونٹس کا بل1672سے بڑھ کر3471 روپے ہو جائے گا۔357یونٹس استعمال کرنے والے کا بل میں 43فیصد اضافہ ہو گا۔

357 یونٹس کا بل11589سے بڑھ کر 16526روپے ہو جائے گاکھاد کی بوری کی قیمت 207ردپے مہنگی ہونے کا خدشہ، ایک بوری  کی قیمت2ہزار 27روپے ہو سکتی ہے، سیمنٹ کی بوری15روپے مہنگی ہونے کا خدشہ بھی ہے۔