174

نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ 

لاہور۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جس میں نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر معمول سے زیادہ نکلا تو ڈاکٹروں نے ادویات میں ردوبدل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈاکٹروں کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ کیا اور ان کا بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ کیے جس میں نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول معمول سے زیادہ نکلا جس پر ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کی ادویات میں ردوبدل کردیا اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نوا زشریف سے ان کے اہلخانہ آج بدھ کو کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے۔