211

ہسپتالوں میں چوریاں کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے تیمارداروں سے چوریاں کرنیوالے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم نے دوران تفتیش موبائل فونز چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

 قائمقام ایس پی سٹی عبدالسلام خالد کو گزشتہ روز اطلاع ملی کہ ایل آر ایچ میں شہریوں سے موبائل فونز ودیگر سامان چوری کرنیوالا سرگرم ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی گوہر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او محمد نور خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے سرغنہ محمد رازق ولد فضل رازق سکنہ کگہ ولہ کو گرفتار کر لیا۔