180

پشاورمیں رکشے چوری کرنے والاگروہ بے نقاب

پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے غریب رکشہ ڈرائیورز سے رکشہ چوری کرکے اونے پونے داموں فروخت کرنے والے گراہ کا سراغ لگا لیا، پشتخرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران چور گروہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،۔

گرفتار ملزمان پشاور صدر اور دیگر بازاروں سے رکشہ چوری کرکے اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران رکشہ چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے،دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی خالد ولد اطلس سکنہ شہید آباد نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا اس سے کسی نامعلوم ملزمان نے رکشہ چوری کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی 

ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے غریب محنت کش سے رکشہ چوری کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین کو واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، اے ایس پی نجم الحسنین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ قاضی عارف نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ کوہاٹی گیٹ اور ملحقہ رکشہ بارگین کے آس پاس سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا گزشتہ روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فرمان سکنہ عزت خان چوک اور عاصم سکنہ عمر گل روڈ کو گرفتار کر لیا،دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کید وران رکشہ چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مسروقہ رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔