151

اوگرانے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد۔اوگرانے  جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، بدھ کو اوگرا کی جانب سے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا ،سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.35ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

، نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کااضافہ کردیا،سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ یاد رہے کہ سوئی نادرن کے لیے جون میں ایل این جی کی قیمت 11.01 ڈالر مقرر تھی۔جون میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررتھی۔