240

آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے

 دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے جو کہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ میں  5 میں سے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا جب کہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 6 میچز کھیلے جس میں سے 3 میں شکست اور 3 میں کامیابی حاصل کی۔