312

قومی وطن پارٹی کا منحرک رکن اسمبلی کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

پشاور۔قومی وطن پارٹی نے وفاداریاں تبدیل کرنے والی اپنی رکن صوبائی اسمبلی معراج ہمایوں کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے کاروائی کافیصلہ کیاہے جس کے پہلے مرحلہ میں ان کو شوکازنوٹس جاری کیاجائے گا جس کے بعد ان کے خلاف سپیکر اور الیکشن کمیشن کو ریفرنسز بھی بھجوائے جائیں گے پارٹی ذرائع کے مطابق سیاسی اخلاقیات کاتقاضایہ تھاکہ وفاداری تبدیل کرنے سے پہلے رکن صوبائی اسمبلی اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیتیں۔

انکو جلد شو کاز نوٹس جاری کرکے آئینی وقانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جس کے بعدان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیاجائے گا پارٹی ذرائع کے مطابق ان کو جو عزت کیوڈبلیو پی میں ملے تھی کسی اور جماعت میں نہیں مل سکے گی اور جلدہی ان کو اپنی غلطی کااحساس ہوجائے گا