320

خیبر پختونخوا میں پلاسٹک کے نیلے ڈرموں پر پابندی عائد

پشاور۔محکمہ خوراک نے پشاورسمیت صوبہ بھر میں پلاسٹک کے نیلے ڈرموں کے استعمال پرپابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو 3دنوں کی ڈیڈ لائن دیدی ہے محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر نثار احمد اور اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر تسبیح اللہ نے گزشتہ روز پشاور اور دیگر اضلاع کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے شیر فروشوں اور شہد کے کاروبار سے وابستہ افراد کو نوٹسز جاری کئے۔

جن میں انہیں تین دنوں کے اندر نیلے ڈرموں کا استعمال ترک کرنے کی ہدایت کی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ کے مطابق تین دنوں کے بعد پشاورسمیت صوبے بھر کا سروے کیا جائیگا جس کے بعد نیلے ڈرم استعمال کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا جائیگا ۔