ایشیا کے ایک مسلم اکثریتی ملک کے وفد کا اسرائیل کے خفیہ دورے کا انکشاف 

 

تل ابیب:ایشیا کے ایک مسلم اکثریتی ملک کے وفد کی جانب سے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسرائیل کے ایک اخبار ”اسرائیل ہائیوم“نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتے قبل ایک ایشیائی مسلم اکثریتی ملک کے سربراہ کے مشیر کی سربراہی میں ایک وفد تل ابیب میں موجود تھا۔

اخبار نے یہ بھی لکھا کہ اس ملک سے اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور ملکی سلامتی اور حساس سفارتی معاملے کی وجہ سے وہ ملک کا نام اور وفد میں شامل لوگوں کی شناخت ظاہر نہیں کرسکتا۔

اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ادارے انڈیپنڈنٹ کی اردو ویب سائٹ نے بھی خبر شائع کی  جسے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں یو اے ای، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل سے تعلقات بحال کئے ہیں جبکہ سعودی ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی عرب میں اسرائیلی وفد کی ملاقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں تاہم سعودی عرب نے اس کی تردید کردی تھی۔