242

آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ تنازع حل کرنے کیلیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی

دبئی: آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ معاملات حل کرنے کے لیے 3 رکنی تنازعہ کمیٹی بنا دی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت کرکٹ معاملات کو حل کرنے کے لیے 3 رکنی تنازعہ کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے چیئرمین مائیکل بیلوف ہوں گے  جب کہ دیگر ارکان میں جان پال سن اور اینا بیلی بینٹ شامل ہیں، پی سی بی اور بی سی سی آئی کرکٹ تنازعہ کیس کی سماعت جلد ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی میزبانی سے انکار کے بعد ایشیا کپ کے مقابلے عرب امارات کو دیے گئے، ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ 21ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی بار پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔