فرانس کا معروف پاکستانی اداکار جمال شاہ کو اعلیٰ ایوارڈ دینے کا اعلان

پاکستان کے معروف فنکار جمال شاہ کے لیے فرانس کی جانب سے ان کی فنی خدمات پر اعلیٰ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی سفیر نے خط لکھ کر جمال شاہ کو ایوارڈ ملنے کی اطلاع اور مبارکباد دی، پاکستان میں فرانس کے سفیر جمال شاہ کو ان کی فنی خدمات پر نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس سے نوازیں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جمال شاہ کو یہ اعلیٰ ایوارڈ پاکستانی کلچر اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔

کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال بہتر ہوتے ہی جمال شاہ کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ فرانس کا نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس 1957 سے فنی دنیا میں اعلیٰ خدمات فراہم کرنے والی شخصیات کو دیا جا رہا ہے۔