پیپلز پارٹی کاسابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ 

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے یوسف رضاگیلانی کو سینیٹ کے انتخابات میں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کامیابی کے لیے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف گیلانی کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے بھی امیدوار ہوں گے۔