185

الیکشن کمیشن کی بھرتیوں اورترقیاتی منصوبوں پر پابندی چیلنج

پشاور۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے پیش نظر بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر پابندی کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ہے ‘ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک قاسم کی جانب سے بیرسٹر وقار کی وساطت دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11 اپریل کو ایک حکمنامے کے ذریعے یکم اپریل سے نئے ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے جو آئین و قانون کے منافی ہے کیونکہ بعض علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس نفری کی ضرورت ہے ۔

جبکہ این ٹی ایس کے ذریعے ہزاروں امیدواروں نے ٹیسٹ اور انٹرویوز دیئے جن کی بھرتی ہونے والی تھی اسی طرح دیگر محکموں میں عملے کی کمی ہے لہٰذا یہ پابندی ختم کی جائے ‘ رٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے جس کی سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔