پی ڈی ایم خیبر پختونخوا میں تذبذب کا شکار


 پشاور: پی ڈی ایم کی طرف سے مشترکہ امیدواروں کافیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں سینٹ الیکشن کے لیے اضافی امیدوار بھی سامنے لائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی طر ف سے تاحال متفقہ امیدواروں کافیصلہ نہیں ہوسکاہے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے کم وقت کے باعث پی ڈی ایم نے خیبرپختونخوا میں اپنی رکن جماعتوں کو ہدایت جاری کی ہے تمام جماعتیں جنرل ،ٹیکنو کریٹ اورخواتین نشستوں پر اضافی کاغذات بھی جمع کرائیں۔

ذرائع کے مطابق عد م اتفاق کی وجہ سے ہی پی ڈی ایم کی جماعتوں نے اضافی امیدواروں کو بھی ٹکٹ جاری کرنے کافیصلہ کیاہے تمام جماعتیں اضافی امیدواربھی کھڑے کریںگی۔

 بعد ازاں پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت مشاورت کی روشنی میں متفقہ امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی جس کے بعد اضافی امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جائیں گے۔