شہریوں کو خوفزدہ کرنے والی، آسمان پر پھیلی پُر اسرار روشنی کی حقیقت

کیلیفورنیا میں آسمان پر پھیلنے والی پُر اسرار روشنی نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں آسمان پر پھیلنے والی پُر اسرار روشنی سے شہری خوف میں مبتلا ہوگئے تاہم آسمان پر نظر آنے والی غیر معمولی روشنیاں درآصل 60 اسٹار لنک سیٹلائٹ کی لانچنگ کی وجہ سے نمودار ہوئی تھیں ۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ماہرین ان سیٹلائیٹس کو غائب کرنے کےلیے کوششیں کررہے ہیں تاکہ انہیں عام آنکھ سے نہ دیکھا جاسکے۔