وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے.اس موقع پرڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے. 

 

ملاقات میں اہم ملکی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سرحدی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی.  ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی داخلی، سیکیورٹی  سرحدی صورتحال پر بریفنگ دی گئی.