تحفظات کے باوجود ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر غلام سرور

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان  کا کہنا ہے کہ عوام ہم سے ناراض ہیں اور ارکان اسمبلی کے بھی کچھ تحفظات ہیں مگر ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرورخان نے کہا کہ پی پی اور لیگی حکومتیں ارکان اسمبلی کے نخرے سہتی تھیں لیکن پی ٹی آئی کی حکومت ارکان کے نخرے نہیں

سہتی۔

انہوں نے کہا کہ عوام ہم سے ناراض اور ارکان اسمبلی کےبھی تحفظات ہیں پھر بھی ہم حکومت کےساتھ ہیں جب کہ ارکان اسمبلی کے تحفظات کا وزیراعظم کو احساس ہے۔