خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان عوام کیساتھ خوشگور تعلقات چاہتے ہیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کیلئے خط لکھا ہے جس کی دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے اپنی تہنیتی پیغام میں پاکستانی عوام کو یوم پاکستان پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی عوام کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔ 

اپنے خط میں کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔