370

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق

صوابی: شیواہ اڈا کے قریب نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

 صوابی کے علاقے شیواہ اڈا میں نامعلوم مسلح افراد نے خان عرف شینو نامی خواجہ سرا کے گھر پر حملہ کردیا۔  فائرنگ کے نتیجے میں خان عرف شینو موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور مقتول لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

کالو خان پولیس اسٹیشن میں قتل کے مقدمہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے مردان میں قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان کو واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔