خیبر پختونخوا میں تیزہوائیں یا بجلی کی لہریں 

 

 
پشاور: خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں کو تیز ہوانے جمعہ کو بھی لپیٹ میں لئے رکھا ‘جبکہ صوبہ کے کچھ حصوں سے خشک ہوا کے باعث چند بچوں  کی ناک سے خون آنے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔ 

ڈاکٹروں نے شہریوں کو ہدایت  کی کہ وہ ماسک کا استعمال لازمی کریں‘صوبہ کے متعدد علاقوں سے شہریوں کو خودبخود کرنٹ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئےہیں۔

طبی ماہرین  کے مطابق خشک ہوا کے باعث لوگوں کے جسم چارج ہوگئے ہیں اس وجہ سے کرنٹ لگنے کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔

خشک ہوا سے شہریوں خصوصاًبچوں کے ہونٹ پھٹ جانے کی اطلاعات بھی زیرگردش ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، ہری پور‘ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، مردان اور اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی شہروں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

ہفتہ کوپشاور، کوہاٹ،بنوں،ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کی تو قع ہے۔ 

افغانستان بارڈر سے شروع ہونیوالی ہواﺅں کی رفتار 55کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔