467

باچاخان ایئر پورٹ پر منشیا ت سمگل کرنیکی کوشش ناکام

پشاور۔ باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کوناکام بنادی گئی پشاور سے کراچی اور بعدازاں سعودی عرب جانیوالے مسافر کو 4 کلو گرام ہیروئن سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ سے بیرون ملک بھاری مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس کانوٹس لیتے ہوئے فلائٹ نمبر پی کے 353 میں کراچی اور بعدازاں سعودی عرب جانیوالے مسافر شیرزادہ ولد حیران جی کو شک کی بناء پر روک کر سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔