1531

2017ء میں کئی بالی ووڈ اداکار مداحوں سے جدا

ممبئی۔ 2017ء میں بالی ووڈ کے مقبول ایکٹر ششی کپور، اوم پوری اور ونود کھنہ سمیت کئی اداکار مداحوں سے جدا ہو گئے۔

 

2017ء جاتے جاتے بالی ووڈ سپر سٹار ششی کپور کو اپنے ساتھ لے گیا۔ بالی ووڈ کے مقبول کپور خاندان کے چشم و چراغ ششی 4 دسمبر کو اناسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اداکار اندر کمار 43 سال کی عمر میں 28 جولائی کو ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔ وانٹڈ، ماں تجھے سلام اور باغی ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں۔

اداکارہ ریما لاگو 58 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک سے 18 مئی کو ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی وجہ شہرت فلموں میں ماں کا کردار تھا۔ میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون اور کچھ کچھ ہوتا ہے ان کی چند مقبول فلمیں ہیں۔

اداکار ونود کھنہ 27 اپریل کو کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے۔ ان کی عمر 70 برس تھی۔ امر اکبر انتھونی، مقدر کا سکندر، قربانی، چاندنی، دیاوان، دبنگ ون، دبنگ ٹو اور وانٹڈ ان کی یادگار فلموں میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ورسٹائل اداکار اوم پوری 6 جنوری کو 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ آکروش، تمس، جانے بھی دو یارو، چاچی چار سو بیس دو دفعہ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والے اوم پوری کی یادگار فلمیں ہیں۔