272

رمضا ن میں بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کا فیصلہ 

پشاور۔رمضا ن المبارک میں صارفین کو بجلی کی بہترفراہمی کے لئے وزارت توانائی پاورڈویژن نے لوڈشیڈنگ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے . ممکنہ حد تک سحر اورافطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ دیگر اوقات میں 10% تک خسارے والے فیڈرز پر ساڑھے 3 گھنٹے24910% سے 20% لاسز والے فیڈرز پرساڑھے چار گھنٹے24920% سے 30% لاسز والے فیڈرز پر 5 گھنٹے 24930 سے 40% تک لاسز والے فیڈرز پر 6 گھنٹے24940% سے 60% والے فیڈرز پر 7 گھنٹے24960% سے 80% لاسز والے فیڈرز پر 8 گھنٹے جبکہ 80% سے زائد خسارے والے فیڈرز پر 11 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

.پسکوکی بھرپورکوشش ہوگی کہ سحری اورافطاری میں لوڈشیڈنگ نہ ہو تاہم کسی فالٹ کی صورت میں خرابی پر فوری کاورائی کی جائے گی اوربجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی.اسی طرح گھریلو صارفین کو لوڈشیڈنگ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے تمام انڈسٹریل فیڈرز پر افطاری سے سحری کے دوران تقریبا ساڑھے 9 گھنٹے بجلی کی فراہمی بندکی جائے گی تاکہ گھریلو صارفین کو اس دوران زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے۔

. پسکو رمضان المبار ک کے مبارک مہینے میں صارفین کو بجلی کی بہترفراہمی کے لئے کوشاں ہے تاہم پسکو کی عوام سے بھی درخواست ہے کہ رمضان المبارک میں اورخاص کر سحری 249افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ بجلی فراہمی نظام کو اوورلوڈنگ سے بچایا جاسکے اور بجلی کی فراہمی میں کم سے کم تعطل ہو. بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے بھی التماس ہے کہ وہ ماہ رمضان کے تقدس کو پیش نظررکھ کر کنڈے قطعا استعمال نہ کریں تاکہ آپ کی عبادت بھی قبول ہو ۔

اور دوسرے روزہ داروں کو بھی بجلی کی فراہمی جاری رکھی جاسکے کیو نکہ بجلی کے ناجائز استعمال کی وجہ سے تقسیمی نظام باربار ٹرپ کرجاتا ہے خصوصاً سحری 249افطاری کے اوقات میں بجلی کے ناجائز استعمال سے گریز آپ کو اور دیگر صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کی ذمہ دارہے۔