282

پشاور میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ٗ 3دہشتگرد گرفتار

پشاور۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3دہشتگردوں کو بارودی مواد ٗ راکٹ شیل اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد محمد امین ولد محمد علی سکنہ ایبٹ آباد ٗ جمدالی ولد محمد ظاہر سکنہ ارباب بنگلہ ارمڑ اور عابد ولد گل الرحمان سکنہ موسیٰ زئی یاسین آباد میرہ کھنڈرات چمکنی میں موجود ہیں ۔

جس کانوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کرکے تینوں دہشتگردو ں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بارودی مواد ٗ تین راکٹ شیل ٗ تین پرائمہ کارڈ ٗ سیفی فیوز اور ڈیٹونیٹر برآمد کرکے دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے ۔