291

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنرسے چیرمین نادراکی برطرفی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنرسے چیرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

 تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنرکوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا اورالیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے، لازم ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات ک

روانے والی مشینری کی تطہیرکرے، انتظامی، عدالتی اورادارہ جاتی نظام کو (ن) لیگ کی آلائشوں سے پاک کیا جائے۔ چاروں چیف سیکرٹریز اورآئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدرہے لیکن انتخابات کی صحت و ساکھ کے لئے وفاقی وصوبائی سیکرٹریز داخلہ کا بھی فوری تبادلہ ضروری ہے۔