474

عید پر بجلی فراہمی بحال رکھنے کیلئے ہدایات جاری

پشاور۔عیدالفطر کے مبارک موقع پر صارفین کو بجلی کی بہترفراہمی کے لئے واپڈاہاؤس پشاور میں چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹر محمدامجدخان کے زیرصدارت ایس ایز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام چیف انجینئرز 249تمام ایس ایز اوردیگر اعلی افسران نے شرکت کی.چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹر محمدامجدخان نے کہا کہ صارفین کو بہترخدمات کی فراہمی ہمارا مطمع نظر ہے.رمضان لمبارک میں ہمارے محنتی کارکن سخت دھوپ اورگرمی میں صارفین کو خدمات مہیا کرتے رہے ہیں.سخت گرمی میں جبکہ لوگ باہر بھی نہیں نکل سکتے ۔

ہمارے کارکن تھپتی دھوپ میں آگ اگلتے کھمبوں پربجلی بحالی کا کام کرتے رہے.جس کے لئے میں ان کو داد دیتا ہوں.عیدالفطرکے موقع پر بھی صارفین کو بجلی کی بہترفراہمی کے لئے تمام تراقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ صارفین کو بجلی فراہمی میں تعطل نہ آئے۔

چیف ایگزیکٹیوپسکو نے اس ضمن میں تمام ایس ایز کو ضروری گائیڈ لائنز دیں اوران کو اس موقع پر خصوصی سازوسامان فراہم کرنے کی ہدایت کی.عیدالفطر کے دوران صارفین کو بہترخدمات مہیا کرنے کے لئے تمام فیلڈ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں.اسی طرح پسکو کے اعلی حکام کے فون نمبر ز پر دئیے جارہے ہیں تاکہ وہ شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں ان افسران سے رابطہ کرسکیں.چیف ایگزیکٹیوآفیسر 0315-8300601ٗ چیف انجینئرآپریشن0349-9211464ٗ ایس ای پشاورسرکل0315-8610240