534

عید الفطر پرہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنیکا اعلان

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے ایام میں صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ٗ صوبے کے بڑے ہسپتالوں سمیت اضلاع کے ڈی ایچ کیوز ٗ ٹائپ سی اینڈ ڈی اور آر ایچ سیز میں بھی ایمرجنسی نافذ ہوگی محکمہ صحت کی جانب سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو جاری مراسلے کے مطابق 15جون سے 18جون کے دوران ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوگی۔

جس کے تحت ایمرجنسی کی صورت میں ایک سپشلسٹ آن کال ہوگی ٗ ایمبولینس ہمہ وقت تیار رکھی جائیں ٗ ڈاکٹروں ٗ پیرا میڈیکس ٗ نرسوں ٗ ڈرائیوروں اور دیگر ٹیکنیکل و سپورٹنگ سٹاف کا ڈیوٹی روٹا تشکیل دیا جائے ایمرجنسی و زندگی بچانے والی ادویات کی موجودگی کے ساتھ تمام مشینری اور ضروری آلات کو فعال رکھا جائے محکمہ صحت نے ڈی ایچ کیوز ٗ آر ایچ سی اور ٹائپ سی اینڈ ڈی ہسپتالوں کو تمام انتظامات کو درست رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔