127

مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے، بھارتی آرمی چیف

ئی دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے اور اس کے لیے مذاکرات نہایت ضروری ہیں۔

اکنامک ٹائمز کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہم جتنے لوگ مارتے ہیں، ان سے زیادہ لوگ حریت کی تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں۔

جنرل بپن روات کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کے لیے کچھ کرنا ضروری ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہم در اندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن کشمیری نوجوانوں پر نہیں۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مذاکرات بہت ضروری ہیں،کوشش کرکے دیکھنی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔

 واضح رہے کہ جنرل بپن راوت نے رواں برس مئی میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کو 'آزادی' کبھی نہیں ملے‌گی اور وہ بھارتی فوج سے نہیں لڑ سکتے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوان بندوق سے نہیں جیت سکتے۔