271

بیلٹ پیپرز کی چھپائی پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا فیصلہ کیاہے۔

 چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آئندہ عام انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی اور صوبائی چیف سیکرٹریز، وزارت داخلہ اور دفاع کے حکام کے علاوہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے آئی جی پیزنے شرکت کی۔

اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پاک فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کیاگیا جب کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی زیر نگرانی ہوگی۔ فوج سیکیورٹی پرنٹنگ پریس، پرنٹنگ کارپوریشن اور پوسٹل فاؤنڈیشن پرنٹنگ پریس پر تعینات ہو گی۔