545

پشاور سکھ قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

پشاور۔ محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے تھانہ انقلاب کے علاقے سکیم چوک میں سکھ برادری کے مذہبی رہنماء چرن جیت سنگھ بابو کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گرفتار ٹارگٹ کلر نے ابتدائی تفتیش میں اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دےئے واضح رہے کہ چندروز تھانہ انقلاب کے علاقے سکیم چوک میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں سکھ برادری کے مذہبی رہنما چرن جیت سنگھ بابو کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ ٹیم بھی قائم کی گئی ۔

گزشتہ روز سی ٹی ڈی حکا م کو اطلاع ملی کہ قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر بڈھ بیر کوہاٹ روڈ پر موجود ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے فور ی کاروائی کرکے ٹارگٹ کلر شہریار کوگرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا حکام کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی دیگر وادرداتوں میں بھی مطلوب تھا جبکہ دوران تفتیش اس نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دےئے ہیں ۔