577

ایم ایم اے اور پی پی پی کی پشاور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ

پشاور۔دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل اور پاکستان پیپلز پارٹی نے پشاور کی سطح پر اتحاد کا فیصلہ کرتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کیا ہے تاہم باقاعدہ اعلان عیدالفطر کے بعد متوقع ہے ایم ایم اے کے حاجی غلام علی اور عبدالجلیل جان نے گزشتہ شب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید ظاہر علی شاہ کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے ارباب عالمگیر خان خلیل اور ضیاء اللہ آفریدی سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ایم ایم اے کے وفد نے پشاور کی سطح پرپیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش کا اظہارکیا پیپلز پارٹی رہنماؤں نے ایم ایم اے کی تجویز سے اتفاق کیا تاہم مزید مشاورت کیلئے عید تک کا وقت مانگ لیا مذکورہ صورتحال پر گزشتہ روز ارباب عالمگیر ٗ ضیاء اللہ آفریدی اور سید ظاہر علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں میں مشاورت بھی ہوئی ۔