روس نے اپنے 89فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ موبائل فون کو قرار دیدیا

ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے حملے کے دوران موبائل فون کا استعمال 89 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بنا۔

روس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندی کے باجود یوکرین کے ہتھیاروں کی زد میں موجود روسی فوجیوں کے پاس موبائل فونز کی موجودگی اور ان کا استعمال روسی فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ بنی۔

روس کی رجمنٹ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بچورن بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یوکرین نے یکم جنوری کی رات یوکرین کے مقبوضہ شہر دونیتسک کے علاقے ماکیوکا میں جبری فوجی بھرتیوں کے ایک سینٹر پرمیزائل حملہ کیا تھا۔