جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کیخلاف منی لانڈرنگ کیس بند کرنیکا فیصلہ

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے پر بننے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے جواب مانگ لیا ہے، ایف ائی اے حکام کی جانب سے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کہ مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ ایف آئی کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین پر 7 ارب روپے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ایف آئی اے وزارت داخلہ کی طرف سے احکام موصول ہوتے ہی بہت جلد اخراج مقدمہ کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے گا۔