پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 16کروڑ سے متجاوز 

لاہور:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 16کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 7کروڑ سے زائد صارفین یوٹیوب سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جبکہ فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 5کروڑ 71لاکھ ہے۔

موبائل ویڈیو شیئر ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 83لاکھ اکاؤنٹس پاکستانیوں کے ہیں، اسی طرح پاکستان میں انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 38لاکھ ہے۔