نقیب اللہ محسود قتل کیس : ایس ایس پی راؤ انوار بری  

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ایس ایس پی راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا. خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا پورے 5 سال بعد فیصلہ سنادیا۔ یہ کیس  23 جنوری 2018 کو درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے چالان میں 90 سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا اور 51 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ جبکہ پراسیکیوشن کے 7 گواہ پولیس کو دیئے گئے بیانات سے منحرف ہوگئے تھے۔13 جنوری 2018 کو کراچی کے ضلع ملیر میں اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی جانب سے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ہلاک کئے گئے لوگ دہشتگرد نہیں بلکہ مختلف علاقوں سے اٹھائے گئے بے گناہ شہری تھے جنہیں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔