کراچی،ٹرک کی ٹکر سے سکول جانے والے 3بچے جاں بحق

کراچی:کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹرکے قریب منی ٹرک کی ٹکر سے سکول جانے والے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹرکے قریب پیش آیا، تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور سکول سے واپس آرہے تھے۔حادثے میں تینوں بچوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ 

پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیا، تاہم ٹرک ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔لاشوں کو ضروری کاروائی کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 9سے12سال کے درمیان ہیں،حادثے کے وقت تینوں بچے سکول یونیفارم میں تھے۔تینوں بچے رزاق آباد دھنی بخش گوٹھ کے رہائشی تھے۔ 

جاں بحق بچوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔کراچی،ٹرک کی ٹکر سے سکول جانے والے 3بچے جاں بحق